ایجوکیشن

تلنگانہ میں دسویں جماعت کے ایڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات کے نتائج جاری

حیدرآباد _ 2 ستمبر ( اردولیکس) تلنگانہ میں دسویں جماعت کے ایڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحان کے نتائج  جاری کردئے گئے ہیں ۔ سپلیمنٹری نتائج کو  ڈائریکٹر آف سکول ایجوکیشن سری دیواسینا نے جاری کئے۔ مجموعی طور پر 79.82 فیصد طلبہ نے کامیابی حاصل کی  جن میں سے 78.42 فیصد لڑکے اور 82.21 فیصد لڑکیاں ہیں

 

دسویں جماعت کے ایڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات یکم سے 10 اگست تک ریاست بھر میں منعقد ہوئے تھے۔ اس میں  48,167 طلبہ نے امتحانات میں شرکت کی۔ ان میں سے 38447 پاس ہوئے۔ اس میں 14,614 لڑکیاں اور 23,833 لڑکے شامل ہیں۔ ضلع سدی پیٹ 97.99 فیصد پاس  کے ساتھ پہلے اور ضلع کمرم بھیم آصف آباد 53.11 فیصد کے ساتھ آخری نمبر پر رہا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button