تلنگانہ

جوبلی ہلز گینگ ریپ _ ملزمین کو عمر قید یا پھانسی کی بھی ہوسکتی ہے سزا : کمشنر پولیس حیدرآباد

حیدرآباد _ 7 جون ( اردولیکس) جوبلی ہلز گینگ ریپ معاملے کی تحقیقات کرتے ہوئے پولیس نے 6 ملزمین کو پکڑ لیا۔ پکڑے جانے‌ والوں میں ایک بالغ بقیہ تمام نابالغ ہیں۔ 5 نے لڑکی کی عصمت ریزی کی جبکہ ایک جس نے مدد کی اسے کم از کم پانچ تا سات سال‌کی سزا ہوسکتی ہے۔ پولیس نے 4 ملزمین کو پہلے ہی پکڑ لیا تھا آج مزید 2 کو پکڑ لیا گیا ہے۔ کمشنر پولیس نے آج پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملزمین کے خلاف اس قدر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا کہ انھیں تاحیات قید یا موت کی سزا ہو سکتی ہے جبکہ ایک ملزم جس نے مدد کی اسے پانچ تا سات سال‌کی‌ سزا ہو سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button