تلنگانہ

حیدرآباد میں عقیدت و احترام کے ساتھ میلاد النبی ﷺ کا اہتمام

حیدرآباد میں عید میلادالنبی ؐ انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔ ہرسو درود و سلام کی صداؤں سے فضائیں معطر ہو گئیں ہیں۔ خاص طورپرحیدرآباد کے پرانا شہرکا گلی گلی اورکوچہ کوچہ رنگ برنگی روشنیوں سے جگمگانے لگا ہے اورہرطرف سبزپرچم نظرآرہے ہیں۔ تاریخی مکہ مسجد کے علاوہ شہر کی کئی مساجد اورعمارتوں کو برقی قمقموں سے منورکیا گیا ہے۔ عید میلادالنبی ؐ کے موقع پرکئی مقامات پرعام طعام کا انتظام کیا گیا اورکئی جگہوں پرخون کے عطیہ کے کیمپس بھی منعقد کئے گئے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں اتوار کی فجر کے بعد سے ہی میلاد کے جلوس نکالے گئے۔ جس میں نوجوانوں اور بچوں کی کثیر تعداد شریک رہی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button