تلنگانہ

جوبلی ہلز عصمت ریزی کیس کے ملزمین کی ضمانت کی درخواست پر بحث مکمل _ فیصلہ چہارشنبہ کو سنائے جانے کا امکان

حیدرآباد _ 21 جون ( اردولیکس) حیدرآباد کے جوبلی ہلز میں  17 سالہ نابالغ لڑکی کی اجتماعی عصمت ریزی کے کیس میں ملزمین کی طرف سے دائر ضمانت کی درخواستوں پر آج سماعت ہوئی۔ اس معاملے کے اہم ملزم سعد الدین نے نامپلی عدالت میں ضمانت کی درخواست دائر کی ہے۔ ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پولیس کی حراست ختم ہوگئی ہے اس لئے ان کے موکل کی  ضمانت منظور کی جائے۔

سعد الدین کے وکیل نے درخواست میں کہا کہ وہ تحقیقات میں مکمل تعاون کریں گے۔اسی طرح اس کیس میں ملوث پانچ نابالغوں نے بھی جووینائل جسٹس بورڈ میں ضمانت کی درخواست  دائر کی ہے۔ ان  کے وکلاء نے جووینائل جسٹس بورڈ سے ضمانت کی درخواست کی۔ تاہم، پولیس کے وکیل نے دلیل دی کہ نابالغوں کو ضمانت دینے سے گواہوں پر اثر پڑ سکتا ہے کیونکہ کیس زیر تفتیش ہے۔  نابالغوں کے والدین جو کمیونٹی میں اچھے اثر رسوخ رکھتے ہیں ان سے بھی تفتیش میں رکاوٹ پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ دونوں فریقین کے دلائل سننے والے جووینائل جسٹس بورڈ نے فیصلہ چہارشنبہ تک کے لیے ملتوی کردیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button