تلنگانہ

تلنگانہ بی جے پی کے رکن اسمبلی ایٹالہ راجندر مکمل سیشن تک اسمبلی سے معطل

حیدرآباد _ 13 ستمبر ( اردولیکس) تلنگانہ بی جے پی کے  ایم ایل اے ایٹالہ راجندر کو مکمل سیشن تک اسمبلی سے معطل کر دیا گیا ہے۔ اسپیکر نے اعلان کیا کہ انہیں اجلاس کے اختتام تک معطل رکھا جائے گا۔ وزیر امور مقننہ ویمولا پرشانت ریڈی نے مطالبہ کیا کہ اسپیکر سے معافی مانگنے کے بعد راجندر کو ایوان میں جاری رہنا چاہئے۔ تاہم ایٹالا نے معافی مانگنے سے انکار کر دیا۔ وزیر پرشانت ریڈی نے معطلی کی تحریک پیش کی اور ایوان نے اسے منظور کر لیا۔ اس کے ساتھ ہی سپیکر نے راجندر سے ایوان کو چھوڑنے کی ہدایت دی ۔

 

چیف وہپ ونئے بھاسکر نے اسمبلی کے آغاز پر ایٹالہ راجندر کی جانب سے اسپیکر پر  کئے گئے نا زیبا  تبصروں کا مسئلہ اٹھایا۔ اور راجندر کو معافی مانگنے کا مشورہ دیا ۔  وزیر ویمولا نے کہا کہ ایٹالہ راجندر نے اسپیکر کے بارے میں نامناسب تبصرہ کیا ہے، انہوں نے سینئر ہونے کے باوجود اسپیکر کی توہین کی ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ایٹلا راجندر ایوان میں ہوں.. لیکن انہیں مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ معافی مانگیں اور بحث میں حصہ لیں۔ اسپیکر نے بتایا کیا کہ راجندر نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا اور انہیں معطل کر دیا گیا۔ معطلی کے بعد راجندر کو اسمبلی کے مارشل نے کار میں بٹھا کر اسمبلی سے باہر کردیا

متعلقہ خبریں

Back to top button