انٹر نیشنل

فیفا ورلڈکپ: سعودی عرب میں میچز دیکھنے کیلئے ریستورانوں و مالز میں بڑے بڑے اسکرینس نصب 

ریاض ۔ کے این واصف

خلیجی مملک میں فٹبال ایک مقبول ترین کھیل ہے۔ جو لوگ فٹبال ورلڈ کپ دیکھنے قطر پہنچنے سے قاصر رہے وہ احباب و اقارب کے ساتھ اپنے شہر میں ورلڈ کپ کے مقابلے دیکھنے کے کی تیاری کر چکے ہیں، جس کا آغاز آج (اتوار) کو ہورہا ہے۔ مقابلے دیکھنے کے لئے عوام کی دیوانگی کو دیکھتے ہوئے تجارتی ادارے فٹبال شائقین کے لئے مختلف سہولتیں فراہم کر رہے ہین۔

ایک سروے کے مطابق قطر میں آج سے شروع ہونے والے 22 ویں فیفا فٹ بال ورلڈکپ کے آغاز پر مملکت میں فٹ بال ورلڈ کپ کے میچ دیکھنے کے لیے کیفے، ریستوراں اور ہوٹل پوری طرح تیار ہوچکے ہیں۔مملکت میں کیفے، ریستوراں اور ہوٹل اپنے صارفین کو بہترین سہولتین فراہم کرنے کے لیے اضافی ٹی وی اور پروجیکٹر سکرینیں نصب کر چکے۔

فٹ بال ورلڈ کپ کو دکھانے والے مقامات کی زیادہ تعداد ان دسیوں ہزار سعودی فٹ بال شائقین کے لیے ایک حقیقی اعزاز ہے جو قطر کا سفر براہ راست دیکھنے کے لیے نہیں کر پا رہے ہیں۔ شائقین کا خیال ہے کہ میچز انہیں دیکھنے کے لیے مقامی کیفے سے بہتر کوئی جگہ نہیں ہے۔ عوامی اشتیاق کو دیکھتے ہوئے تجارتی اداروں نے یہ سارے انتظامات کئے ہیں۔ واضح رہے کہ جن اوقات میں میچ جاری رہتا ہے ساری سڑکوں پر "ہو” کا عالم رہتا ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button