کویتا نے کونسل کے انتخابات میں پرچہ نامزدگی داخل کردیا _ بلا مقابلہ انتخاب یقینی

نظام آباد _ ٹی آر ایس امیدوار کی حیثیت سے رکن کونسل کویتا نے نظام آباد لوکل باڈیز کی قانون ساز کونسل کی نشست پر اپنا پرچہ نامزدگی داخل کردیا ہے ڈیڑھ سال قبل کویتا اس حلقہ سے کامیابی حاصل کی تھی اور ان کی معیاد جنوری میں ختم ہو رہی ہے کویتا کا بلا مقابلہ منتخب ہونا یقینی ہوگیا ہے کیونکہ اس حلقہ سے کانگریس اور بی جے پی نے مقابلہ نہ کرنے کا اعلان کردیا ہے جس کی وجہ سے مقابلہ میں صرف کویتا باقی رھ گئی ہیں پرچہ نامزدگی سے دستبرداری کے دن ہی کویتا کے منتخب ہونے کا اعلان کردیا جائے گا