انٹر نیشنل

اسرائیل میں نتن یاہو حکومت کے خلاف احتجاج۔ لوگ آدھی رات کو سڑکوں پر نکل آئے: ویڈیو دیکھیں

نئی دہلی: اسرائیل میں نتن یاہو حکومت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے لوگ سڑکوں پر اتر آئے ہیں۔حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کو چار ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔ جمعہ کی رات دیر گئے دارالحکومت تل ابیب میں ہزاروں افراد نے حکومت کے خلاف ریالی نکالی

 

احتجاجیوں نے اسرائیل میں فوری انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ حکومت اپنے مفادات کے لیے کام کر رہی ہے۔ احتجاجیوں کے ہاتھوں میں پلے کارڈز تھے جس پر نتن یاہو کے خلاف تنقیدیں تحریر کی گئی تھی، یہ احتجاج صرف ایک مقام پر نہیں ہوا بلکہ کئی مقامات پر ہوا۔دیگر مقامات پر ہوئے احتجاج میں حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے شہریوں کو فوری طور پر رہا کروانے اور انہیں گھر لانے کے نعرے لگائے جا رہے تھے۔

 

واضح رہے کہ اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں احتجاجی حماس کے ساتھ جنگ بندی کے لیے حکومت پر دباؤ ڈالتے ہوئے مسلسل احتجاج کر رہے ہیں۔ اسرائیلیوں کے ایک بڑے طبقہ میں عدم اطمینان کی لہر پائی جاتی ہے اور وہ اس کے لیے ذمہ دار وزیراعظم کو قرار دے رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button