تلنگانہ

کھمم کی شیخ سلیمہ کو تلنگانہ کی پہلی مسلم خاتون آئی پی ایس عہدیدار بننے کا اعزاز !

کھمم کی شیخ سلیمہ کو تلنگانہ کی پہلی خاتون آئی پی ایس عہدیدار بننے کا اعزاز ! 

حیدرآباد _ 22 دسمبر ( اردو لیکس) تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے 20 سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (نان کیڈر) رتبہ کے عہدیداروں کو ترقی دیتے ہوئے انہیں آئی پی ایس کا درجہ دیا گیا ہے جس میں ایک مسلم خاتون آئی پی ایس  شیخ سلیمہ بھی شامل ہیں ۔شیخ سلیمہ کا تعلق کھمم ضلع کے چنتاکانی منڈل کا کومٹلہ گوڑم گاوں سے ہے بتایا گیا ہے کہ سلیمہ 2007 میں گروپ امتحان کے ذریعہ ڈی ایس پی منتخب ہوئی تھی

 

آئی پی ایس کا رتبہ حاصل کرنے والے عہدیداروں میں این کوٹی ریڈی (سپرنٹنڈنٹ آف پولیس محبوب آباد) پی وی پدمجا ( ڈپٹی کمشنر پولیس بالانگر) کے علاوہ ایل سبا رائیڈو ، کے نارائن ریڈی ، ڈی وی سرینواس راؤ ، ٹی سرینواس راؤ ، ٹی ارناپورنا ، وائی سائی شیکھر ، جی جانکی شرمیلا ، ڈی جانکی ، پی یادگیری ، بی بھاسکر راؤ ، کے آر ناگراجو ، ایم نارائنا ، ایس راجندر پرساد ، ڈی اودئے کمار ریڈی ، کے سریش کمار ، بی انورادھا ، سی انوسویا ، شیخ سلیمہ ، آر گریدھر ، سی ایچ پروین کمار کو انڈین پولیس سرویس میں شامل کرتے ہوئے مرکزی وزارت داخلہ نے اعلامیہ جاری کیا جس کی منظوری صدرجمہوریہ نے دے  دی۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button