نیشنل

تامل ناڈو کے طالب علم عبدالشیخ کا چین میں انتقال _ چین پہنچنے کے 20 دن بعد طالب علم کی موت

نئی دہلی _ یکم جنوری ( اردولیکس ڈیسک) تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والے میڈیکل کے طالب علم عبد الشیخ (22) چین کے صوبہ ہیلونگ جیانگ میں انتقال کر گئے۔ وہ شدید بیمار تھے اور انہیں فوری طور پر قریبی ہاسپٹل کے آئی سی یو میں داخل کرایا گیا تھا۔  عبدالشیخ کی وہاں علاج کے دوران موت ہو گئی۔ عبدالشیخ، شمال مشرقی چین کی Qiqihar میڈیکل یونیورسٹی میں پچھلے پانچ سالوں سے میڈیسن کا کورس کر رہے تھے ۔ فی الحال وہ کورس سے متعلق انٹرن شپ کررہے تھے ۔

گزشتہ ماہ (دسمبر) کے پہلے ہفتے میں ہندوستان آنے والا طالب علم 11 دسمبر کو واپس چین چلے گئے تھے وہاں جانے کے بعد انھوں نے 8 دن کورنٹائن میں گزارے۔ اس کے بعد عبدالشیخ کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا۔ وہیں علاج کے دوران انہوں نے آخری سانس لی۔ چین جانے کے  20 دن بعد  عبدالشیخ کی موت سے  ان کے خاندان میں غم کا پہاڑ توٹ گیا ۔ عبدالشیخ کے گھر والوں نے ہندوستانی وزارت خارجہ اور تامل ناڈو کی ریاستی حکومت سے اپیل کی کہ عبدالشیخ کی میت کو چین سے بھارت لایا جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button