جرائم و حادثات

بہارمیں مال گاڑی پٹریوں اترکرالٹ گئی

نئی دہلی: ریاست بہار کے گیا علاقہ میں کوئلے سے لدی ایک مال گاڑی پٹری سے اتر کر الٹ گئی، اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔58 میں سے 53 بوگیاں الٹ گئیں جس کی وجہ سے اس روٹ سے گزرنے والی کئی ٹرینوں کی آمدورفت میں خلل پڑا۔ ریلوے حکام نے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور مرمت کا کام شروع کر دیا گیا۔ شبہ کیا جاتا ہے کہ یہ حادثہ بریک فیل ہونے کی وجہہ سے پیش آیا۔ حادثہ کے ساتھ ہی لوگ افراتفری کے عالم میں دوڑتے دیکھےگئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button