تلنگانہ

بیرون ملک مقیم لوگوں سے شادی کرنے میں جلد بازی نہ کریں: لڑکیوں کے سرپرستوں کو ریکھا شرما نے دیا مشورہ

بیرون ملک مقیم لوگوں سے شادی کرنے میں جلد بازی نہ کریں: لڑکیوں کے سرپرستوں کو ریکھا شرما نے دیا مشورہ 

حیدرآباد_ قومی کمیشن برائے خواتین (NCW) کی چیئرپرسن ریکھا شرما نے بیرون ملک میں برسر روزگار افراد سے شادی کرنے کے معاملے میں جلد بازی نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے انھوں نے لڑکیوں کے سرپرستوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی لڑکیوں کے رشتہ طے کرنے سے پہلے بیرون ملک رہنے والے لوگوں کے بارے میں تفصیلات حاصل کریں ۔

ریکھا شرما بیگم پیٹ ٹورازم پلازہ میں این سی ڈبلیو کے زیر اہتمام این آر آئی میرجس لیگل اویرنس سیمینار میں مہمان خصوصی تھیں۔ اسٹیٹ ویمن سیفٹی ونگ کے تعاون سے منعقد ہونے والے اس سیمینار میں خواتین پر حملوں اور خواتین کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ریکھا شرما نے اپنے خطاب میں کہا کہ بیرون ملک مقیم لوگوں سے شادی کرنے میں کوئی حرج نہیں لیکن  جلد بازی میں دھوکہ نہ کھانے کا مشورہ دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button