تلنگانہ

تمیلی‌سائی سونداراجن نے گورنر تلنگانہ اور پدوچیری کے عہدہ سے دیا استعفیٰ

حیدرآباد۔ گورنر تلنگانہ تمیلی سائی سوندا راجن نے استعفی دے دیا ہے۔ لوک سبھا انتخابات میں حصہ لینے کی اطلاعات کے درمیان ان کے استعفی کی خبر سامنے آئی ہے۔

 

تمیلی سائی سوندا راجن نے 8 ستمبر 2019 کو تلنگانہ گورنر کی ذمہ داری سنبھالی تھی۔ اس کے بعد انہیں پدو چیری لیفٹننٹ گورنر کی زائد ذمہ داری بھی دی گئی تھی۔ انہوں نے گورنر تلنگانہ اور پدوچیری دونوں عہدوں سے استعفی دے دیا ہے۔

 

انہوں نے اپنا مکتوب استعفیٰ صدر جمہوریہ ہند کو روانہ کیا۔ اطلاعات ہیں کہ لوک سبھا انتخابات میں وہ تملناڈو سے بی جے پی کی جانب سے انتخابات میں حصہ لے سکتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button