تلنگانہ

اردو گھر شادی خانہ کی تعمیر کا مطالبہ کرتے ہوئے کوڑنگل میں مجلس کا زبردست دھرنا

کوڑنگل _ 25 مئی ( اردولیکس) کوڑنگل مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے اردو گھر شادی خانہ کے کاموں کو فوری شروع کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے زبردست راستہ روکو احتجاج و دھرنا منظم کیا گیا۔جس کے باعث کافی دیر تک ٹریفک کی آمدورفت معطل ہوگئی ۔بعد ازاں پولیس نے احتجاجیوں کو سمجھا بجھا کر احتجاج ختم کروایا اور ٹریفک کو بحال کیا۔ یہ احتجاج کوڑنگل کے مجلس صدر ایس بی گلشن کی قیادت میں منعقد ہوا۔جس میں مجلس کے کئی کارکنوں نے تانڈور روڈ پر گاڑیوں کو رکھ پر کافی دیر تک بیٹھ گئے۔

اس موقع پر ایس بی گلشن نے میڈیا سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کئی برسوں سے اردو گھر شادی خانہ کی تعمیر کا مطالبہ اور نمائندگی کرتے آرہے ہیں مقامی رکن اسمبلی نریندر ریڈی اور ضلع کلکٹر سے بھی کئی مرتبہ نمائندگی کی لیکن آج تک کاموں کو شروع نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا مسلمانوں کو صرف ووٹ بینک کی طرح استعمال کیا جا رہا ہے سابق رکن  اسمبلی ریونت ریڈی نے بھی شادی خانہ کی تعمیر کا وعدہ کیا تھا اور وہ اپنے وعدہ سے منحرف ہوگئے۔ ایس بی گلشن نے حکومت کو انتباہ دیا کہ ایک ہفتہ کے اندر کاموں کو شروع نہ کرنے پر امبیڈکر چوراہے پر مجلس بڑے پیمانہ پر احتجاج کرے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button