تلنگانہ

تلنگانہ کے کتہ گوڈم ضلع میں بھاری انکاونٹر _ 6 ماویسٹ ہلاک

حیدرآباد _ 27 دسمبر ( اردو لیکس) تلنگانہ کے کتہ گوڈم ضلع میں پیش آئے انکاونٹر میں 6 ماویسٹ ہلاک ہوگئے۔یہ انکاونٹر  تلنگانہ-چھتیس گڑھ سرحد پر واقع جنگل میں پیش آیا۔ جنگل میں تلاشی مہم کے دوران پولیس اور ماؤنوازوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ میں چھ ماؤنواز مارے گئے۔ تلنگانہ گرے ہاؤنڈز اور ماؤنوازوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہونے کی اطلاع ہے ۔ فائرنگ کا واقعہ آج صبح 6 بجے سے 7.30 بجے کے درمیان کتہ گوڈم کے چرلہ منڈل سے تقریباً 25 کلومیٹر دور کرناولی اور پیسالاپڈو جنگلاتی علاقے میں ہوا۔ مارے گئے چھ میں سے چار خواتین ماؤنواز تھیں۔ اس انکاونٹر میں چرلہ ایریا و ملیشیا کمانڈر مدھو  فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button