تلنگانہ

انٹرمیڈیٹ کے طلباء کیلئے خوشخبری۔ ایک منٹ کی تاخیر کے معاملہ میں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کا اہم فیصلہ

حیدرآباد: کچھ طلباء انٹر امتحانات میں ایک منٹ‌کے رول کی وجہ سے امتحانات میں شرکت نہیں کر پا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں تلنگانہ انٹر بورڈ نے ایک اہم فیصلہ لیاہے اور اس اصول میں نرمی کی گئی ہے۔

 

صبح 9 بجے کے بعد 5 منٹ تاخیر سے آنے والے طلبہ کو امتحان لکھنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ایک منٹ کی تاخیر کی وجہ سے کی طلبہ امتحانات سے محروم ہو رہے ہیں اسی کے پیش نظر بورڈ اف انٹرمیڈیٹ نے یہ اہم فیصلہ لیا ہے۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ نے  امتحانی مراکز کے چیف سپرنٹنڈنٹس کو ہدایت کی ہے کہ مخصوص وجوہات کی بنا پر امتحانی مراکز میں تاخیر سے پہنچنے والوں کے لیے 5 منٹ کی رعایت دیں۔

 

قبل ازیں آج چیف سکریٹری شانتی کماری نے ایک ویڈیو کانفرنس طلب کرتے ہوئے کہا کہ اگر انٹر امتحانات کے انعقاد میں کوئی بے ضابطگی ہوئی تو سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے انٹر اور دسویں‌جماعت کے امتحانات کے انعقاد اور پبلک ایڈمنسٹریشن سروس سینٹرز کے قیام پر ضلع کلکٹرس، پولیس کمشنرس اور ایس پیز کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کی۔

 

انہوں نے کہا کہ ریاست بھر میں 1521 امتحانی مراکز میں انٹر سال اول اور سال دوم کے تقریباً 9,80,000 طلباء شرکت کررہے ہیں۔واضح کیا گیا ہے کہ اعلیٰ افسران سمیت کوئی بھی ملازم امتحانی مرکز میں موبائل فون ساتھ نہ لائے۔ 28 فروری سے شروع ہونے والے انٹر کے امتحانات 19 مارچ تک جاری رہیں گے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button