تلنگانہ

کورٹلہ میں گستاخ رسول ﷺ کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے زبردست احتجاج

کورٹلہ _ کورٹلہ ٹاون میں الخیر یوتھ ویلفیئر اسوسی ایشن کی جانب سے بعد نماز جمعہ گستاخ رسول ﷺ کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا گیا۔جس میں کورٹلہ سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کی کثیر تعداد موجود تھی احتجاجیوں نے نوپور شرما اور نوین جندال کو گرفتار کر کے سخت سے سخت کروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس احتجاج میں مولانا کریم اسدی، جناب فصیح الدین صدیقی، جناب عبدالوحید، کے علاوہ الخیر یوتھ ویلفیئر اسوسی ایشن کے ابوبکر صدیقی، نظام الدین، شیخ محسن، خالد جنید، ،رفیع،ابوزار صدیقی،شاہد،سلمان،وقار،وجاہت،واجد،کے عوام کی کثیر تعداد موجود تھی

متعلقہ خبریں

Back to top button