نیشنل

براہ کرم ہندوستانی فلموں کو آسکر ایوارڈ دلوانے کا کریڈٹ مودی نہ لیں۔ کھرگے کے طنزیہ ریمارک پر ارکان پارلیمنٹ ہنس پڑے: ویڈیو دیکھیں

نئی دہلی:  کانگریس پارٹی کے قومی صدر اور راجیہ سبھا لیڈر ملکارجن کھرگے کی جانب سے فلم آر آر آر کے گیت اور ڈاکیومنٹری فلم کو آسکر ایوارڈ ملنے کے تعلق سے ایوان میں کئے گئےطنزیہ تبصرہ نے اپوزیشن ارکان اور چیئرمین کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔

آسکر جیتنے والی دو جنوبی ہندوستانی فلموں کی ٹیموں کو مبارکباد، کھرگے نے اپنی تقریر کا آغاز یہ کہتے ہوئے کیا اور کہا مجھے فخر ہے کہ دو ہندوستانی فلموں نے آسکر ایوارڈ جیتا ہے، لیکن میری طرف سے حکمران جماعت سے ایک ہی گزارش ہے، براہ کرم آسکر ایوارڈز کا یہ کریڈٹ اپنے کھاتے میں نہ ڈالیں۔

یہ مت کہو کہ وہ فلمیں مودی نے ڈائریکٹ کیں، گانے ہم نے لکھے اور ڈائریکٹ کئے, یہ میری اپیل ہے۔ کھرگے کے طنزیہ تبصرہ پر اپوزیشن پارٹیوں کے سبھی ارکان ہنس پڑے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button