جنرل نیوز

ممتاز و معروف داعیہ دین محترمہ مجیب آپا کا انتقال

حیدرآباد یکم ـ مارچ /  دین کی ممتاز ومعروف داعیہ محترمہ امتہ المجیب صاحبہ المعروف مجیب آپا زوجہ جناب محمد عظیم الدین حال مقیم جدہ ساکن نفیس ریسیڈینسی اے سی گارڈس کا یکم مارچ کو انتقال ہوگیا ـ نماز جنازہ مسجد قطب شاھی دارالعرفان ریڈ ہلز میں ادا کی گئی تدفین مسجد یٰسین رین بازار سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی ـ موصوفہ نے دعوت دین بالخصوص خواتین کو اللہ اور رسول صلعم کی تعلیمات سے واقف کرانے کے لئیے اپنے آپ کو وقف کردیا تھا

 

سینکڑوں نہیں ھزاروں خواتین کو انہوں نے نہ صرف دین کی باتوں سے واقف کرایا تھا بلکہ موصوفہ نے جدہ میں بھی دینی محافل کے اہتمام کے ذریعہ خواتین کو دین سے جوڑنے میں کافی محنت کی وہ بڑی ہی ملنسار ، خوش مزاج اور مہمان نواز خاتون تھیں نمازجنازہ میں عامتہ المسلمین بالخصوص اکابر علماء حفاظ اور دیگر اہل علم حضرات کی بڑی تعداد نے شرکت کی

 

پسماند گان میں 7 فرزندان طلحہ محمد عظیم الدین ،اسامہ محمد عظیم الدین،حذیفہ محمد عظیم الدین ،اکرامہ محمد عظیم، الدین ،عثمان عظیم الدین، زبیرعظیم الدین ،ابوبکر محمد عظیم الدین اور 4 دختران شامل ہیں مزید تفصیلات کے لئے فون 7330772060 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button