تلنگانہ

حیدرآباد کے پاراماونٹ کالونی میں میڈیکل عملہ کو کردیا گیا ہائی الرٹ _ اومیکرون کے دو کیس درج ہونے پر کی جارہی کارروائی

حیدرآباد کے پاراماونٹ کالونی میں میڈیکل عملہ کو کردیا گیا ہائی الرٹ _ اومیکرون کے دو کیس درج ہونے پر کی جارہی کارروائی

حیدرآباد _ حیدرآباد کے ٹولی چوکی علاقے کے پاراماونٹ کالونی میں چہارشنبہ کے روز  اومیکران کے 2 کیس  سامنے آنے کے بعد گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن اور میڈیکل ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کا عملہ متحرک ہوگیا ہے جہاں کینیا اور صومالیہ سے آنے والے دو افراد اومیکرون سے متاثر پائے گئے تھے یہ دونوں اسی علاقے میں رہتے ہیں اب  وہاں ہائی الرٹ کا اعلان کر دیا گیا۔ میڈیکل عملہ فوری وہاں پہنچ گئی  اور اپارٹمنٹ کے تمام فلیٹس کے رہائشیوں کے نمونے حاصل کیے جہاں متاثرین مقیم تھے، اور ساتھ ہی ساتھ ان متاثرین سے ملاقات کرنے والے  لوگوں کے نمونے بھی حاصل کیے اور انہیں RTPCR ٹیسٹنگ کے لیے بھیج دیا۔ حکام نے کہا کہ نتائج 24 گھنٹوں کے اندر آنے کا امکان ہے۔

 

جمعرات کو میڈیکل ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی 10-15 ٹیمیں میدان میں اتر گئی ہیں ۔ آج کالونی میں مزید ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ چہارشنبہ کو پوری کالونی میں جراثیم کش محلول کا اسپرے کیا گیا۔ متاثرین کے قریب رہنے والوں کو گھروں میں الگ تھلگ رہنے کا مشورہ دیا گیا  ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button