جنرل نیوز

آصف نگر میں آج اعراس شریف و جلسہ پیغام حق

مولانا عبید اللہ خان اعظمی، مفتی خلیل احمد مولانا عماد پاشاہ مولانا ثاقب پاشاہ کے خطابات

حیدر آباد – 288 واں عرس شہنشاہ ولایت حضرت میراں سید شاہ ولی اللہ محمد قادری الجیلانی و 8 واں عرس حضرت بدر ملت علامہ میراں سید شاہ بدر الدین قادری الجیلانی و جلسه پیغام حق ، بمقام درگاہ شریف، مسجد والا جاه ، عقب رائل سی ہوٹل ، صابر نگر ، جھرہ ، آصف نگر میں جمعرات 29 محرم، مطابق 17 اگست مقرر ہے۔

 

 

عرس شریف کے موقع پر جلسہ پیغام حق سے بیرونی مہمان خصوصی خطیب الہند علامہ عبید اللہ خان اعظمی سابق رکن پارلیمنٹ کے علاوہ مہمان. اعزازی علامہ مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ اور میز بان مقررین میں مولا نا مفتی محمد مستان علی قادری و مولانا ڈاکٹر حافظ محمد مظفر حسین خان بندہ نوازی شامل ہیں۔

 

 

اس جلسہ کی صدرات و خصوصی خطاب مولانا سید شاہ عماد الدین قادری الجیلانی حامد پاشاه جانشین و سجادہ نشین حضرت جلالته العلم و حضرت بدر ملت کریں گے جبکہ اس کی نگرانی و خصوصی خطاب مولانا سید شاہ نجم الدین قادری الجیلانی ثاقب پاشاہ سجادہ نشین حضرت شہنشاہ ولایت کریں گے۔ جناب محمدمحمود علی ریاستی وزیر داخلہ مہمان خصوی ہوں گے۔

 

 

بعد نماز عصر ختم قرآن شریف و قصیدہ بردہ شریف و حلقه ذکر بعد نماز مغرب صندل مالی و پیشکشی چادر گل، فاتحہ خوانی و سلام کے بعد جلسہ پیغام حق منعقد ہوگا ۔ مہمان اور میزبان علماء مشائخ کے خطابات ہوں گے۔ بعد جلسہ محفل سماع ہوگی ۔ خانقاہ شریف قادریہ جیلانیہ کل ہندستی علماء بورڈ جمعتہ المشائخ الہند وعرس کمیٹی نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ ان اعراس مبارکہ و جلسہ پیغام حق میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button