تلنگانہ

یشونت سنہا کے پرچہ نامزدگی کے موقع پر وزیر کے ٹی راما راؤ بھی موجود

حیدرآباد_2,7 جون ( اردولیکس) اپوزیشن کے صدارتی امیدوار یشونت سنہا نے آج اپنا پرچہ نامزدگی داخل کردیا اس موقع پر اپوزیشن جماعتوں کے اہم قائدین موجود تھے ۔جن اکھلیش یادو،  فاروق عبداللہ، کے علاوہ ٹی آر ایس پارٹی کے کارگزار صدر تارک راما راو اور ٹی آر ایس پارٹی کے ارکان پارلیمٹ بھی موجود تھے ۔بعد ازاں وزیر کے ٹی آر کے ساتھ ارکان پارلیمنٹ ناما ناگیشور راؤ، رنجیت ریڈی، سریش ریڈی، بی بی پاٹل، وینکٹیش نیتا اور پربھاکر ریڈی نے یشونت سنہا سے ملاقات کی اور چیف منسٹر چندرشیکھرراو کی جانب سے ان کی مکمل حمایت کا اعلان کیا

ٹی آر ایس پارٹی نے چند دن قبل مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتا بنرجی کی جانب سے صدارتی امیدوار کے انتخاب کے سلسلے میں منعقدہ اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ میں شرکت نہیں کی تھی تاہم ٹی آر ایس پارٹی نے  یشونت سنہا کی تائید کا اعلان کیا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button