تلنگانہ

بلیک میل کرتے ہوئے ان سے رقم حاصل کرنے کا تلنگانہ کے وزیر ملا ریڈی نے ریاستی کانگریس کے صدر ریونت ریڈی پر لگایا سنسنی خیز الزام

حیدرآباد _ 24 مئی ( اردولیکس) تلنگانہ کے وزیر لیبر ملا ریڈی نے کانگریس کے ریاستی صدر ریونت ریڈی پر انھیں بلیک میل کرتے ہوئے رقومات وصول کرنے کا سنسنی خیز الزام لگایا ہے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ ریونت ریڈی نے انہیں کئی مرتبہ بلیک میل کرتے ہوئے رقم وصول کی۔یہاں تک کہ ریونت ریڑی کی بیٹی کی شادی کے لئے بھی میں نے رقم دی تھی اس تعلق سے وہ یادگیر گٹہ کی مندر میں قسم کھانے تیار ہیں

ملا ریڈی نے کہا کہ سرکاری زمینوں پر قبضہ کا مجھ پر الزام عائد کرتے ہوئے ریونت ریڈی پھر بلیک میل کرنے کی کوشش کررہے ہیں ہم دونوں جب تلگو دیشم پارٹی میں تھے اس وقت ریونت ریڈی نے انھیں ملکاجگری سے لوک سبھا ٹکٹ ملنے میں رکاوٹ حائل کی تھی

متعلقہ خبریں

Back to top button