تلنگانہ

کانگریس کے برسراقتدار آنے پر وزیر ملاریڈی کو جیل بھیجا جائے گا : پی سی سی صدر ریونت ریڈی

حیدرآباد _ 24 مئی ( اردولیکس) تلنگانہ کانگریس کے صدر ورکن پارلیمنٹ ریونت ریڈی نے کہا ہے کہ ریاست میں کانگریس کے برسراقتدارآنے پر وزیر لیبر ملاریڈی کو جیل بھیجاجائے گا۔انہوں نے میڑچل ملکاجگری ضلع کے لکشماپور گاوں میں کانگریس پارٹی کے رچہ بنڈہ پروگرام کے حصہ کے طورپر منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ملاریڈی اور ان کے داماد نے حیدرآباد کے قریب ہزاروں ایکڑاراضی سستے داموں پر خریدی ہے

ان اراضیات کی تفصیلات دھرانی پورٹل پر نہیں ہیں۔ریاست میں کانگریس کے برسراقتدارآنے پر اے سی بی اور ویجلنس کے ذریعہ اس کی جانچ کروائی جائے گی اورملاریڈی کو جیل بھیجاجائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button