نیشنل

“ڈھائی آکھر پریم کا” کی صدا پورے ہندوستان میں گونجے۔ ڈاکٹر شعیب رضا خاں

متھرا (یو پی) ایم آئی ظاہر 

اے۔ ایچ۔ ایم۔ اسکول میں ایک سیمینار “ڈھائی آکھر پریم کے عنوان سے منعقد کیاگیا۔ سمینار کی صدارت این۔ آئی او۔ ایس۔ کے اسسٹنٹ ڈایریکٹر شعیب رضا خاں نے کی اور نظامت کے فرائض ڈاکٹر زیڈ۔ حسن اور ڈاکٹر ناہید اختر نے ادا کیے۔

اپنے صدارتی کلمات میں ڈاکٹر شعیب رضا خاں نے کہا ” ڈھائی آکھر پریم کا ” ایک ایسا موضوع ہے جس پر پورے ہندوستان میں سیمینار منعقد کئے جایں۔ یہ آواز پریم کی نگری متھرا سے اٹھی ہے اسکی گونج ہر شہر میں سنائی دے تاکہ ہندوستان میں قومی یکجہتی اور محبت کی فضا قائم رہے۔ اس سیمینار میں ڈاکٹر شفیع ایوب اور چشمہ فاروقی کو بھی سراہا گیا۔ شفیع ایوب نے اپنے مقالے میں پریم کی وضاحت کرتے ہوئے اردو شاعروں کے علاوہ ہندی شاعروں کی بھی بات کی۔ چشمہ فاروقی نے اپنے مقالے میں کہا کہ محبت کا آغاز حضرت آدم علیہ سلام سے لیکر محبوب کی محبت تک کیا۔ مشہور شاعر اور کنوینر سیمینار دل تاج محلی نے اپنا مقالہ نہ پڑھ کر اپنے ہی چار دوہے پیش کئے جس سے سامعین بہت محضوظ ہوئے اور خوب داد دی۔

اس سیمینار میں بہت بڑی تعداد میں بیرونی اور مقامی ادبی شخصیات نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ جس میں بالخصوص مفتی عمران قاسمی، مفتی ابراہیم قاسمی، کے۔ جی۔ مہیشوری۔ پانڈے جی۔ شریمتی آبھا، وزیر، سدھا سنگھ اور رینو جین شامل تھے۔ آخر میں پروفیسر زیڈ۔ حسن مہمانان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ یہ اسکول میں آٹھواں سیمینار ہے اور آیندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہیگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button