ٹی آر ایس صدر کے انتخاب کا نوٹیفکیشن جاری _ چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے پرچہ نامزدگی داخل کیا

حیدرآباد _ ٹی آر ایس صدر کے عہدے کے لیے وزراء نے چیف منسٹر کے چندرشیکھرراو کی جانب سے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ وزراء نرنجن ریڈی، ٹی سرینواس یادو، جگدیش ریڈی، ای دیاکر راو، سرینواس گوڑ، پی اجے کمار، مال ریڈی رنگاریڈی، اے اندراکرن ریڈی، سبیتا اندراریڈی، ستیہ وتی راٹھور اور محمود علی نے چیف منسٹر کی طرف سے پرچہ نامزدگی داخل کئے۔ پارٹی ہیڈکوارٹرس تلنگانہ بھون میں وزیر محمود علی نے پارٹی کی صدارت کے لئے چیف منسٹر کے چندرشیکھرراو کے نام کو پیش کیاجبکہ دیگروزرا نے اس کی حمایت کی۔ الیکشن ریٹرننگ آفیسر ایم سرینواس ریڈی نے ٹی آر ایس کی صدارت کے لیے انتخابی شیڈول جاری کیا ہے۔ پرچہ نامزدگیاں آج سے اس ماہ کی 22 تاریخ تک قبول کی جائیں گی۔ نامزدگیوں کی جانچ  اس ماہ کی 23 تاریخ کو11بجے دن کی جائے گی۔ اس ماہ کی 24 تاریخ کو سہ پہر 3 بجے تک نام واپس لئے جاسکتے ہیں۔25اکتوبر کوہائی ٹیکس میں صدارتی انتخاب ہوگا