تلنگانہ

رکن کونسل کے کویتا واشنگٹن ڈی سی میں اے اے ٹی اے کے 17ویں کنونشن اور یوتھ کانفرنس میں تلنگانہ پویلین کا افتتاح کریں گی

رکن کونسل کے کویتا واشنگٹن ڈی سی میں اے اے ٹی اے کے 17ویں کنونشن اور یوتھ کانفرنس میں تلنگانہ پویلین کا افتتاح کریں گی

رکن کونسل کلواکنٹلہ کویتا واشنگٹن ڈی سی میں منعقد شدنی امریکن تلگو اسو سی ایشن کے 17 ویں اجلاس عام میں شرکت کریں گی ۔ امریکہ کے واشنگٹن ڈی سی میں یکم جولائی تا 3 جولائی منعقد ہونے والے امریکن تلگو اسو سی ایشن کے سہ روزہ اجلاس عام میں رکن قانون ساز کونسل کے کویتا شرکت کریں گی اور وہ 2 جولائی کو امریکن تلگو اسو سی ایشن کے اجلاس میں خطاب کریں گی جس میں تقریباً دس ہزار افراد کی شرکت متوقع ہے۔ قبل ازیں رکن کونسل کویتا تلنگانہ پویلین کا افتتاح انجام دیں گی۔ علاوہ ازیں وہ بتکماں تہوار پر اسو سی ایشن کی جانب سے شائع کردہ خصوصی تصنیف کی رسم اجراء بھی انجا م دیں گی ۔ واضح رہے کہ امسال امریکن تلگو اسو سی ایشن کی جانب سے منعقد کئے جارہے اس اجلاس کے لئے زبردست تیاریاں کی جارہی ہیں ۔ انتظامات کے لئے تقریباً 80 سے زائد کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button