تلنگانہ

مودی حکومت خواتین کو بااختیار بنانے کی اپنی جھوٹی تشہیر بند کرے

مرکز کی بی جے پی حکومت دروغ گوئی کے ذریعہ اصلیت کی پردہ پوشی کررہی ہے: رکن کونسل کویتا

حیدرآباد _ 10 جون ( پریس ریلیز) رکن کونسل کلواکنٹلہ کویتا نے ٹوئیٹر پر مرکز کی بی جے پی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم مودی سمیت سارے بی جے پی قائدین کی جانب سے خواتین کو با اختیار بنانے کی کی جارہی جھوٹی تشہیر کو فوری روک دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت جھوٹی تشہیر اور دروغ گوئی کے ذریعہ سچائی کی پردہ پوشی کررہے ہیں۔

جب مودی اور ان کے وزراء خواتین کو با اختیار بنانے کے بارے میں بات کرتے ہیں، تو انہیں قیمتوں میں اضافے کو روکنے میں اپنی مکمل ناکامی کا بھی ازالہ کرنا چاہیے جو براہ راست متوسط طبقے کی خواتین کو متاثر کرتی ہے۔ کویتا نے مزید کہا کہ بی جے پی حکومت کو ہماری آنگن واڑی بہنوں سے معافی مانگنی چاہئے کیوں کہ ان کے بجٹ میں 50 فیصد کمی کی گئ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آنگن واڑی بہنوں نے مہلک وباء کورونا کے دوران گاؤں کو کووڈ کی لہروں سے بچایا ہے علاوہ ازیں آنگن واڑی ورکرز، ماں اور بچے کو تقویت بخش غذا کی فراہمی کے لئے سخت محنت کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button