تلنگانہ

تلنگانہ گروپ 1 کے مین امتحانات کی تواریخ کا اعلان _ اردو میں بھی امتحان لکھنے کی سہولت

حیدرآباد _ 31 جنوری ( اردولیکس) تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن نے گروپ 1 مینس امتحان کی تواریخ کا اعلان کردیا  ہے۔ مین امتحانات 5 سے 12 جون کے درمیان منعقد ہوں گے ۔ مینس  امتحان انگریزی، تلگو اور اردو میں لیا جائے گا۔ کوالیفائنگ پیپر جنرل انگلش کے سوالات دسویں جماعت کی سطح پر ہوں گے۔ مرکزی امتحانات صبح 10 بجے سے دوپہر 1 بجے تک ہوں گے۔

امتحان کا شیڈول 

05/06/12جنرل انگلش

06/06/12 جنرل مضمون نویسی

07/06/12 تاریخ، ثقافت، جغرافیہ

08/06/12 انڈین سوسائٹی، آئین اور گورننس

09/06/12 اکنامک اینڈ ڈیولپمنٹ

10/06/12 سائنس اور ٹیکنالوجی، ڈیٹا انٹراپریٹشن

12/06/12 تلنگانہ تحریک اور ریاست کی تشکیل

متعلقہ خبریں

Back to top button