تلنگانہ

مودی کا دورہ حیدرآباد ۔سائبرآباد میں سکشن 144 نافذ

حیدرآباد: وزیر اعظم نریندرمودی کی حیدرآباد آمد اور بی جے پی کے قومی ارکان عاملہ کے اجلاس کے پیش نظر سائبرآباد کمشنریٹ کے حدود  میں  سکشن 144 نافذ کر دیا‌ گیا ہے۔ کمشنر پولیس سائبر آباد اسٹیفن رویندرا نے اس سلسلے میں احکامات جاری کئے۔ یہ احکامات یکم تا 4 جولائی تک نافذ العمل رہیں گے اسی طرح ایچ آئی سی سی کے اطراف و اکناف میں ڈرون کیمروں پر بھی پابندی لگادی‌گئی ہے۔ اس دوران یہ افواہیں گشت کررہی ہیں کہ پورے حیدرآباد میں 144 سکشن لگادیا گیا ہے تاہم آج‌ رات 10:55 تک بھی ایسے کوئی احکامات جاری نہیں کیے گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button