انٹر نیشنل

40 اسرائیلیوں کے بدلے 700 فلسطینیوں کی رہائی

نئی دہلی۔ اسرائیل ، حماس کے قید میں میں موجود 40 اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے 700 فلسطینی قیدیوں کی رہائی پر راضی ہو گیا ہے۔ اسرائیلی براڈکاسٹنگ کارپوریشن کے مطابق تل ابیب نے قطر میں ہونے والے مذاکرات کے دوران اس بات سے اتفاق کیا ہے۔ براڈکاسٹنگ کارپوریشن نے ایک سینئر اسرائیلی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اسرائیل نے 40 قیدیوں کی رہائی کے بدلے میں تقریباً 700 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے جن میں تقریباً 100 عمر قید کی سزا پانے والے قیدی بھی شامل ہیں۔

 

اس کے علاوہ اسرائیل اس تجویز پر بھی غور کر رہا ہے جس کے تحت عمر قید کی سزا پانے والے سات فلسطینیوں کو ایک خاتون فوجی کے بدلے رہا کیا جائےگا۔ ذرائع نے یہ بھی کہا کہ واشنگٹن اپنے سکریٹری آف اسٹیٹ، انٹونی بلنکن کے ذریعہ تل ابیب پر واضح دباؤ ڈال رہا ہے کہ وہ مذاکرات میں پیش رفت کرے

 

اور دنوں میں کسی معاہدے تک پہنچ جائے۔ اس سلسلے میں امریکی دباؤ کے بعد غزہ کی پٹی کے شمالی علاقوں میں بتدریج واپسی کا تقریباً ایک معاہدہ ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button