تلنگانہ

کاماریڈی میں کانگریس کی رکنیت سازی مہم کا محمد علی شبیر نے کیا افتتاح

حیدرآباد_ تلنگانہ کانگریس پولیٹیکل افیرس کمیٹی کے کنوینر و سابق وزیر محمد علی شبیر نے آج کاماریڈی کے کلاسک فنکشن ہال میں کانگریس پارٹی کی رکنیت سازی مہم کا افتتاح کیا اور صدر کانگریس سونیا گاندھی کی سالگرہ کے پیش نظر غریبوں میں بلانکتس تقسیم کئے۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے محمد علی شبیر نے کہا کہ گزشتہ روز تامل ناڈو میں پیش آئے ہیلی کاپٹر حادثے میں چیف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کی ہلاکت پر انھیں کافی دکھ ہوا ہے انہوں نے مہلوکین کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی منائی۔انہوں نے ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد سونیا گاندھی نے سالگرہ نہ منانے کی ہدایت دی ہے جس کی وجہ سے غریبوں میں بلانکتس اور کھانا کھلانے کا پروگرام منعقد کیا گیا اس

انہوں نے کہا کہ آج ہی کے دن کانگریس کی یو پی اے حکومت نے تلنگانہ ریاست کی تشکیل کا پہلا اعلان کیا تھا اس لئے آج کے دن تلنگانہ میں کانگریس پارٹی کی ڈیجیٹل ممبر شپ شروع کی گئی۔ انہوں نے کہا ہر کوئی شخص 35 روپے ادا کرتے ہوئے کانگریس کی رکنیت حاصل کرسکتے ہیں رکنیت حاصل کرنے والوں کو پارٹی کی جانب سے 2 لاکھ روپے کا انشورنس کروایا جا رہا ہے اگر اتفاقی طورپر موت ہوتی ہے ان کے خاندان کو دو لاکھ روپے بیمہ کی رقم ادا کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button