تلنگانہ

تارک راما راؤ کو فوری گرفتار کیا جائے ۔ملعون‌ راجہ سنگھ کی بیوی کا مطالبہ

حیدرآباد: گوشہ محل کے ایم ایل اے ملعون ٹی راجہ سنگھ کی اہلیہ ٹی اوشا بائی نے پولیس سے تلنگانہ راشٹرا سمیتی (ٹی آر ایس) کے کارگزار صدر کے ٹی راما راؤ کے خلاف اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی کو شہر میں مدعو کرنے اور شلپا کلا ویدیکا میں ایک شو کرنے پر پریوینٹیو ڈیٹینشن (پی ڈی) ایکٹ کے تحت کاروائی کا مطالبہ کیا۔

راجہ سنگھ کی بیوی کا کہنا ہے کہ تیسرے درجے کا کامیڈی شو 2000 پولیس عہدیداروں کو متعین کرکے متعین کیا گیا جس پر راجہ سنگھ نے اعتراض کیا تھا کیونکہ منور فاروقی اپنے شو کے دوران ہندو بھگوانوں کو گالی دینے پر قانونی مقدمات کا سامنا کر رہے تھے۔ مزید کئی ریاستوں نے اس کا شو روک دیا۔ لیکن یہ پروگرام کے ٹی راما راؤ کے تعاون سے منعقد کیا گیا تھا جس کی وجہ سے شہر کی پر امن فضاء خراب ہوئی اس لئے  کے ٹی آر کے خلاف پی ڈی ایکٹ نافذ کیا جائے گا اور انھیں فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔

اوشا بائی نے میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں یہ بات بتائی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کو کے ٹی راما راؤ کے خلاف پی ڈی ایکٹ کے تحت کارروائی کرنا چاہئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button