فاقہ کشی میں ہندوستان، پاکستان اور بنگلہ دیش سے بھی آگے : چیف منسٹر چندرشیکھرراو

فاقہ کشی میں ہندوستان، پاکستان اور بنگلہ دیش سے بھی آگے : چیف منسٹر چندرشیکھرراو

حیدرآباد _ تلنگانہ کے چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے کہا کہ سات برسوں میں نریندر مودی حکومت نے 80 لاکھ کروڑ روپیوں کا مقروض بنا دیا ہے پرگتی بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے پھر ایک مرتبہ مرکز کی نریندر مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا مودی حکومت نے کسی بھی شعبہ کو ترقی نہیں دی۔الٹا ملک کی معیشت کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے انہوں نے کہا کہ  پاکستان اور بنگلہ دیش سے زیادہ فاقہ کشی ہندوستان میں ہے یہ مودی حکومت کا کارنامہ ہے

 

تلنگانہ کے چیف منسٹر نے کہا کہ فاقہ کشی کی فہرست میں 116 کو شامل کیا گیا ہے جن میں ہندوستان کو 101 واں مقام حاصل ہوا ہے جب پڑوسی ممالک پاکستان کو 92 واں مقام اور بنگلہ دیش و نیپال کو 76 واں مقام حاصل ہوا ہے انہوں نے کہا دو سال سے ملک میں غربت میں کافی اضافہ ہوا ہے مودی حکومت کوئی ایک اچھا کام نہیں کیا  صرف فرقہ وارانہ تشدد پیدا کرتے ہوئے عوام کے درمیان تفرقہ پیدا کرنا ان کا کام ہے