تلنگانہ

تلنگانہ میں کورونا کے 2ہزار سے زائد کیس _ 70 فیصد کیس گریٹر حیدرآباد میں

حیدرآباد _ 6 جنوری ( اردو لیکس) تلنگانہ میں کورونا وائرس کے کیسوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ریاست میں 6 مہینے کے بعد 2 ہزار سے زائد کورونا وائرس کے کیس درج ہوئے ہیں اور گریٹر حیدرآباد میں بھی صورتحال تشویشناک ہورہی ہے جہاں روزانہ دو تین سو کیس درج ہورہے تھے آج 1452کیس درج ہوئے ہیں

 

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  64474افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ جن میں 2295 نئے مثبت کیسس درج ہوئے۔ اس سے اب تک مثبت کیسوں کی کل تعداد 6,89750 ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت نے اس سلسلے میں ایک بلیٹن جاری کیا ہے۔ ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تین  افراد کی کورونا سے موت ہوگئی ۔ اس سے ریاست میں اب تک مرنے والوں کی تعداد 4,039 ہو گئی ہے۔ گزشتہ روز 232افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے۔ ریاست میں فی الحال 9861ایکٹیو کیس ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button