تلنگانہ

تلنگانہ۔ضلع محبوب نگر کے رکن قانون‌ساز کونسل کسی ریڈی نارائن ریڈی نے بی آر ایس سے توڑ لیا ناطہ کانگرس میں شامل ہونے کا اعلان

حیدر آباد: ریاست تلنگانہ متحدت ضلع محبوب نگر کے بی آر ایس کے رکن قانون ساز کونسل کسی ریڈی نارائن ریڈی نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ وہ کانگرس میں شامل ہوں گے۔

 

ان کا کہنا ہے کہ کانگرس کی جانب سے اعلان کردہ چھ گارنٹی اسکیموں سے عوام کو فائدہ ہوگا اس لیے انہوں نے کانگرس میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ اج صبح انہوں نے تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ریونت ریڈی سے ملاقات کی۔

 

اطلاعات ہیں کہ اسمبلی انتخابات میں وہ حلقہ اسمبلی کلوا کرتی سے مقابلہ کریں گے۔ ان کے ساتھ ساتھ ناگر کرنول زیڈ پی وائس چیئر مین بالاجی سنگھ نے بھی بی آر ایس سے رشتہ توڑ کر کانگرس میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button