تلنگانہ

شادی کے گھر میں اچانک ماتم _ عقد سے چند‌ گھنٹے قبل دلہے کی والدہ کا انتقال _ کورٹلہ میں سانحہ

کورٹلہ _ بیٹے کی شادی سے  چند گھنٹے قبل ماں کا ہارٹ اٹیک سے انتقال ہوگیا۔جس سے شادی کا گھر ماتم میں تبدیل ہوگیا۔  شادی کے لئے جمع مہمانوں میں خوشی کی بجائے غم کی لہر دوڑ گئی۔ یہ افسوسناک سانحہ تلنگانہ کے کورٹلہ ٹاون میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق کورٹلہ کے زمرد پورہ سے تعلق رکھنے والے  محمد عبدالنبی نامی نوجوان کی شادی آج پیر 15 نومبر کو مقرر تھی شادی سے چند گھنٹے قبل یعنی 14 نومبر اتوار کو  ہونے والے دلہے کے گھر میں مہمان جمع ہوگئے تھے اور گھر والےرات میں منجے کی تیاریاں کررہے تھے کہ اچانک ہونے والے دلہے کی ماں کا بلیڈ پریشر ڈاون ہوگیا اور وہ چکرا کر گر پڑی۔اس دوران خاتون کو زبردست قلب پر حملہ بھی ہوا جس سے ان کی موت ہوگئی۔جس پر اتوار کے دن بعد نماز ظہر خاتون کی نماز جنازہ اور تدفین عمل میں لائی گئی۔اس طرح ہونے والے دلہے کے عقد سے  چند گھنٹے قبل ماں کے انتقال پر دلہن کے گھر والوں میں بھی غم کی لہر دوڑ گئی۔بتایا جاتا ہے کہ اس سانحہ کے بعد دلہے والوں نے  سادی تقریب منعقد کرتے ہوئے دلہن کو لے جانے کا فیصلہ کیا ہے نکاح کی تقریب مسجد بلال میں بعد نماز عصر مقرر ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button