تلنگانہ

محترمہ عصمت ناہید صاحبہ سابقہ ریاستی ناظمہ جی آئی او،آندھرا پردیش کا سانحہ ارتحال

*محترمہ عصمت ناہید صاحبہ سابقہ ریاستی ناظمہ جی آئی او،آندھرا پردیش کا سانحہ ارتحال*

*ناظم شہرجماعت اسلامی ہند عظیم تر حیدرآباد حافظ محمد رشاد الدین کا اظہار تعزیت*

 

حیدرآباد_ 17 جنوری ( اردو لیکس) محترمہ عصمت ناہید صاحبہ سابقہ ریاستی ناظمہ گرلز اسلامک آرگنائزیشن،متحدہ آندھرا پردیش،زوجہ محترم جناب سید محمد صاحب مرحوم کا آج 17،جنوری 2022 بروز پیر کی دوپہر انتقال ہوگیا۔محترمہ عصمت ناہید صاحبہ کے سانحہ ارتحال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے ناظم شہر جماعت اسلامی ہند عظیم تر حیدرآباد حافظ محمد رشاد الدین نے اپنے صحافتی بیان میں کہا کہ مرحومہ انتہائی نیک صفت،دیندار، باعمل اور پابند شریعت خاتون تھیں۔بحیثیت دین کی ایک داعیہ انہوں نے طویل عرصہ دینی و تحریکی خدمات انجام دیں۔ جس وقت وہ ریاست متحدہ آندھرا پردیش کی جی آئی اؤ کی ریاستی ناظمہ تھیں انہوں نے ریاست بھر کے تنظیمی دورے کئے اور دین اسلام کے پیغام کو خواتین بالخصوص طالبات تک پہنچانے کی انتھک جدوجہد کی۔مرحومہ،غیر معمولی علمی صلاحیت کی حامل تھیں۔اپنی بے پناہ خوبیوں اور اخلاق کی وجہہ سے وہ خواتین میں کافی مقبول تھیں۔انہوں نے اپنے افراد خاندان اور اولاد کی بھی بہترین تربیت کی۔اللہ سبحان تعالی،مرحومہ کی مغفرت فرمائے،درجات بلند کرے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطافرمائے اور لواحقین کو صبرجمیل عطاء فرمائے۔ نماز جنازہ آج ہی بعد نماز عشاء مسجد مدرسہ اشرف العلوم خواجہ باغ،سعیدآباد حیدرآباد میں ادا کی گئی اور تدفین سلطان دائرہ،کرما گوڑہ میں عمل میں آئی۔پسماندگان میں تین فرزندان اورایک دخترشامل ہیں۔مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 9052764822 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button