تلنگانہ

متنازعہ وقف ترمیمی بل کی مخالفت کرنے صدر کل ہند پرسنل لاء بورڈ مولانا خالد سیف اللہ رحمانی اور بیرسٹر اویسی کی چیف منسٹر ریونت ریڈی سے نمائندگی

حیدرآباد _ 24 اگست ( اردولیکس ) آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے صدر مولانا خالد سیف اللہ رحمانی اور صدر کل ہند مجلس اتحادالمسلمین و رکن پارلمینٹ حیدرآباد  بیرسٹر اسد الدین اویسی نے ہفتہ کو تلنگانہ کے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی سے ملاقات کرکے وقف (ترمیمی) بل 2024 پر تبادلہ خیال کیا۔

 

بیرسٹر اویسی نے کہا کہ مسلم پرسنل لاء بورڈ کا فیصلہ تھا کہ وہ سیکولر پارٹیوں کے چیف منسٹرس سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں وقف بل کے نقصان دہ اثرات کی وضاحت کریں۔ ہم نے چیف منسٹر ریونت ریڈی کو بتایا کہ یہ بل دیگر مسائل کے علاوہ مذہبی آزادی اور مسلم پرسنل لاز کو بری طرح متاثر کرے گا۔

 

ہم نے ان سے اس بارے میں بات کی کہ یہ بل کس طرح وقف کے مقصد کو ختم کرتا ہے اور وقف الاولاد کو تبدیل کرتا ہے، اور ریاستی وقف بورڈ میں غیر مسلم ممبران کو شامل کرنے کی گنجائش سے بھی واقف کروایا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button