نیشنل

بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل کو 500 روپئے جرمانہ

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل کو رانچی کی ایک عدالت نے جرمانہ عائد کیا ہے۔ اداکارہ کو 500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ امیشا کے خلاف چیک باؤنس اور فراڈ کیس میں سماعت کے دوران جرح کے لیے چہارشنبہ کی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔

 

 

 

مقدمہ درج کرانے والے اجے سنگھ کی جانب سے عدالت میں ایک گواہ پیش کیا گیا۔ عدالت نے امیشا پٹیل کے وکیل سے گواہ سے جرح کرنے کو کہا لیکن انہوں نے اس کے لیے وقت طلب کیا۔ اس کے بعد عدالت نے ان پر جرمانہ عائد کرتے ہوئے سماعت کی اگلی تاریخ 7 اگست مقرر کر دی۔

 

 

 

واضح رہے کہ فلم اداکارہ امیشا پٹیل نے گزشتہ 17 جون کو رانچی سیول کورٹ میں خودسپردگی اختیار کر دی تھی۔ خودسپردگی کے بعد عدالت نے انہیں 10000 روپے کے دو ضمانتی مچلکوں پر ضمانت دی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button