ورنگل کے نرسم پیٹ میں مسلم نوجوان نے کرلی خودکشی _ آر ٹی سی میں کرتا تھا ملازمت

ورنگل _ تلنگانہ کے ورنگل ضلع کے نرسم پیٹ  میں ایک آر ٹی سی ملازم نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی ۔ نرسم پیٹ سے تعلق رکھنے والا محمد عمران نرسم پیٹ بس ڈپو میں کنڈکٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہا تھا ۔ ایم بی اے کرنے کے بعد اسے   چند سال قبل والد کی موت پر آر ٹی سی میں ملازمت ملی تھی ۔ وہ فی الحال ورنگل کے ریجنل منیجر کے دفتر میں اکاؤنٹس سیکشن میں کام کر رہا تھا ۔ تاہم اس نے نرسم پیٹ میں پوچماں مندر کے قریب اپنے گھر میں خودکشی کرلی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ اور نعش کو برآمد کرکے پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔  عمران کی خودکشی کی مکمل وجوہات معلوم نہیں ہو سکی۔