تلنگانہ

نارائن پیٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کی حیثیت سے این وینکٹیشورلو نے جائزہ حاصل کرلیا 

نارائن پیٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کی حیثیت سے این وینکٹیشورلو نے جائزہ حاصل کرلیا 

 

نارائن پیٹ : 26 ڈسمبر (اردو لیکس/صادق چاند) نارائن پیٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) کی حیثیت سے این وینکٹیشورلو نے اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا ۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نارائن پیٹ تلنگانہ ریاست میں تیزی کے ساتھ ترقی کرنے والا شہر ہے۔ تلنگانہ میں کافی تیز رفتار سے معاشی ترقی ہورہی ہے۔ معاشی ترقی کے ساتھ لااینڈ آرڈر اور امن کی بھی ضرورت ہے اس کوشش میں پولیس کا اہم رول ہے۔ انہوں مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ نارائن پیٹ ضلع میں امن وامان کی برقراری کیلئے وہ ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ اور انہوں نے عوام سے پولیس کے ساتھ بہتر تعاون کی اپیل کی۔ اس موقع پر ضلع سے وابستہ تمام پولیس کے افسران نے ضلع ایس سے انکے چمبر میں ملاقات کرتے ہوئے گلپوشی کی۔ واضح رہے کہ ضلع میں ایس پی کی حیثیت سے ایم چیتنیا آئی پی ایس کے تبادلے کے بعد این وینکٹیشورلو کا تقرر عمل میں آیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button