تلنگانہ

نکہت زرین کا ایرپورٹ پر تلنگانہ حکومت کی جانب سے والہانہ استقبال _ ریاستی وزراء نے تہنیت پیش کی

حیدرآباد _ 27مئی ( اردولیکس) باکسر نکہت زرین استنبول میں خواتین کے ورلڈ چیمپئن شپ میں حصہ لینے کے بعد پہلی مرتبہ آج شام 6 بجے شمش آباد ایئرپورٹ پہنچی ۔جہاں ایرپورٹ پر تلنگانہ حکومت کی جانب سے ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔  وزیر اسپورٹس سرینواس گوڑ  ، وزیر پرشانت ریڈی اور اعلی عہدیداروں نے  نکہت زرین کا  ایئرپورٹ پر والہانہ استقبال کیا اور ان کی تہنیت پیش کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔ایئرپورٹ کے اندر اور باہر سینکڑوں افراد اور ان کے چاہنے والے جمع تھے اور انھیں کھلی جیپ میں ان کے مکان تک پہنچایا۔

واضح رہے کہ تلنگانہ کے نظام آباد سے تعلق رکھنے والی ہندوستانی باکسر نکہت زرین نے ترکی کے استنبول میں منعقدہ ویمنس ورلڈ باکسنگ چیمپئن کے 12ویں ایڈیشن کے فلائی ویٹ (52 کلوگرام) کے فائنل میں تھائی لینڈ کیجیتپونگ جوٹامس کو 5-0 سے شکست دے کر جیت ورلڈ چیمپئن بن گئیں ۔اور طلائی تمغہ حاصل کیا۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button