جنرل نیوز

بارش سے احتیاط برتنے رکن اسمبلی نارائن پیٹ راجندر ریڈی کی عوام سے اپیل

نارائن پیٹ: 27 جولائی (اردو لیکس) نارائن پیٹ رکن اسمبلی نارائن پیٹ ایس راجندر ریڈی نے اپنے صحافتی بیان میں کہا کہ ریاست تلنگانہ میں شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے حلقہ اسمبلی نارائن پیٹ کی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ضروری احتیاط کے ساتھ ہی باہر جائیں۔ اور خاص طور پر کسانوں کو چاہیے کہ وہ کھتیوں کے قریب بجلی کے کھمبوں سے ہوشیار رہیں۔ اور تالابوں کے قریب عوام نہ جائیں۔ نارائن پیٹ حلقہ کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بارش کے دوران ضروری ہدایات کا خیال رکھیں۔ موسلادھار بارش کے پیش نظر عوام غیر ضروری باہر نہ نکلیں۔ تلابوں اور ندیوں’ کنالوں کے قریب نہ جائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button