تلنگانہ

شیر کے غار میں خزانہ کی تلاش میں گیا تھا سائی کمار _ حیدرآباد زو پارک واقعہ میں نیا انکشاف

حیدرآباد: حیدرآباد کے نہروزوالوجیکل پارک میں آج ایک نوجوان نے ببرشیرکےغارمیں اترنے کی کوشش کرتے ہوئے کچھ دیر کیلئے زو پارک میں موجود وزیٹرس اور عملہ کو پریشان کردیا۔ نوجوان جس کی شناخت حیدرآباد کے بورا بنڈہ علاقے کے سائی کمار کی حیثیت سے ہوئی ہے کو زو پارک کے عملہ نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔اس دوران معلوم ہوا ہے کہ سائی کمار خزانہ کی تلاش میں شیر کے غار میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی سائی کمار کو بعض افراد نے بتایا کہ شیر کے غار میں ہیرے جوہرات ہیں اس کو پانے کے لئے وہ زو پارک کے شیر کے غار میں اترنے کی کوشش کی  تھی

سائی کمار زو پارک میں جہاں شیرکو رکھا جاتا ہے اس غارکے مصنوعی پہاڑوں پرچڑھ گیا تھا۔ وہاں موجود افراد اس منظرکودیکھ کرخوف زدہ ہوگئے۔ بعد ازاں زوپارک کے عملہ کی مدد سے اسے بہ حفاظت باہرنکالنے میں کامیابی حاصل کرلی گئی۔ اس نوجوان کی پولیس پوچھ تاچھ کررہی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button