تلنگانہ

مرکزی وزیر اقلیتی امور مختار عباس نقوی سے قومی اقلیتی کمیشن کی نو نامزد رکن  سید شہزادی بیگم کی ملاقات   

مرکزی وزیر اقلیتی امور مختار عباس نقوی سے قومی اقلیتی کمیشن کی نو نامزد رکن  سید شہزادی بیگم کی ملاقات 

 

نئی دہلی (پریس نوٹ)مرکزی وزیر اقلیتی امور مختار عباس نقوی سے قومی اقلیتی کمیشن کی نو نامزد رکن  سید شہزادی بیگم نے  ملاقات کی۔ اور کمیشن کا رکن نامزد کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر ایک اور رکن لنچن لہمو بھی موجود تھی

واضح رہے کہ دو دن قبل مرکزی حکومت کی جانب سے تلنگانہ کی بی جے پی قائد شہزادی بیگم کو قومی اقلیتی کمیشن کا رکن نامزد کیا گیا تھا ۔اس سلسلے میں مرکزی وزارت اقلیتی امور کی جانب سے گزٹ نوٹیفیکیشن جاری کیا ۔ ۔سید شہزادی کا تعلق تلنگانہ کے عادل آباد ضلع سے ہے۔سیدشہزادی اے بی وی پی سے منسلک ہوتے ہوئے ہوئے بی جے پی کے لیے قومی سطح پر کام کیا ہے۔سال 2018 میں اسمبلی انتخابات میں انہوں نے نے بی جے پی کی ٹکٹ پر حیدرآباد کےچندرائن گٹہ اسمبلی حلقہ سے مقابلہ کیاتھا۔انہیں قومی کونسل برائے فروغ اردو کا بھی رکن بنایاگیا۔وہ بی جے پی قومی یووا مورچہ کی سیکریٹری کے طور پر  خدمات انجام دے رہی ہیں

 

متعلقہ خبریں

Back to top button