ایجوکیشن

تلنگانہ ایڈ سیٹ کونسلنگ کا 17 اکتوبر کو نوٹیفکیشن

حیدرآباد ۔15۔ اکتوبر (اردولیکس) تلنگانہ میں بی ایڈ کورسس داخلوں کے لئے پہلے مرحلہ کی کونسلنگ کا نوٹیفکیشن 17 اکتوبر کو جاری کیا جاۓ گا جبکہ کونسلنگ کا آغاز 18اکتوبر سے ہوگا ۔18 اور 26 اکتوبر کے درمیان سرٹیفکیٹس کی جانچ آن لائن ویب سائٹ کے ذریعہ کی جاۓ گی خصوصی زمرہ کے سرٹیفکیٹس کی جانچ شخصی طور پر 26 سے 28 اکتوبر کے درمیان ہوگی ۔اس کے بعد اہل امیدواروں کی فہرست ویب سائٹ پر جاری ہوگی اگر کوئی تبدیلیاں ہیں تو 28 اکتوبر کو ای میل کے ذریعہ اس کی اطلاع دی جاسکتی ہے۔ پہلے مرحلہ کی کونسلنگ کے لئے ویب آپشنس 28 سے 30اکتوبر کے درمیان دستیاب ہوں گے ۔ 31 اکتوبر تک ان میں درستگی کی جاسکتی ہے۔عبوری نشستوں کا الاٹمنٹ 4 نومبر کو ویب سائٹ پر جاری کیا جاۓ گا۔ امیدواروں کو 5 سے 11 نومبر کے درمیان متعلقہ کالجس کو رپورٹ کرتے ہوۓ حقیقی سرٹیفکٹس کی جانچ اور فیس کی ادائیگی کا چالان داخل کرنا ہوگا۔ کلاس کا آغاز 14 نومبر سے ہوگا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button