تلنگانہ

تلنگانہ میں رات کا کرفیو یا کوئی لاک ڈاون نہیں _ حکومت کا فیصلہ

تلنگانہ حکومت نے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے رات کا کرفیو یا ہفتہ وار لاک ڈاون لگانے سے گریز کرتے ہوئے عوام کو مشورہ دیا ہے وہ احتیاط برتیں، ہجوم کی شکل میں جمع نہ ہوں تاکہ کورونا پر قابو پایا جا سکے، ہر شخص سماجی فاصلے کو برقرار رکھتے ہوئے کویڈ قواعد پر عمل کرے۔آج دوپہر دو بجے ریاستی کابینہ کا اجلاس چیف منسٹر چندرشیکھرراو کی صدارت میں منعقد ہوا جو رات دیر گئے تک جاری رہا۔کابینہ کے اجلاس کے بعد حکومت کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ کورونا کی صورتحال قابو میں ہے، اب تک 5 کروڑ ویکسینیشن کا عمل مکمل ہوگیا ہے باقی بچنے والوں کو بھی ویکسین دینے کے عمل میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس سے یہ واضح ہوگیا ہے کہ حکومت  کرفیو نافذ کرنے یا لاک ڈاون لگانے کا کوئی منصوبہ نہیں رکھتی۔ بیان میں کہیں بھی لاک ڈاون نائٹ کرفیو، یا ویک اینڈ کرفیو کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا ہے ۔آج صبح سے عوام میں حکومت کے فیصلے کے تعلق سے کافی تشویش دیکھی جا رہی تھی رات 11 بجے تک بھی حکومت کے فیصلے پر تجسس برقرار تھا لیکن رات 11 بجے کے بعد حکومت کا بیان سامنے آنے کے بعد تمام افواہیں، تشویش اور تجسس ختم ہوگیا اور عوام نے راحت کی سانس لی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button