تلنگانہ میں کورونا کے ٹیکے نہ لینے والوں کو راشن اور پنشن بند _ جانئے سچائی

حیدرآباد _ تلنگانہ حکومت نے کورونا وائرس کے ٹیکہ نہ لینے والوں کو راشن اور  پنشن بند کردیئے جانے کی میڈیا اطلاعات کو غلط قرار دیا ہے تلنگانہ پبلک ہیلتھ ڈائرکٹر (ڈی ایچ) سرینواس راؤ نے کہا کہ ویکسین نہ لینے والوں کے لیے راشن اور پنشن بند کرنے کا ان کے محکمہ نے کوئی تجویز حکومت کو پیش نہیں کی ہے

اس خبر کے مختلف ویب سائٹس اور سوشل میڈیا میں عام ہوتے ہی سرینواس راو نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکہ نہ لینے والوں کو راشن اور پنشن بند کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے اس طرح اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں ہے