تلنگانہ

ٹیکہ نہیں تو تنخواہ بھی نہیں _ تلنگانہ اسٹیٹ کوآپریٹو اپیکس بینک کا فیصلہ

ٹیکہ نہیں تو تنخواہ بھی نہیں _ تلنگانہ اسٹیٹ کوآپریٹو اپیکس بینک کا فیصلہ 

حیدرآباد_ 7 دسمبر ( اردو لیکس) تلنگانہ اسٹیٹ کوآپریٹو اپیکس بینک (TSCAB) نے اعلان کیا ہے کہ کورونا کا ٹیکہ نہ لینے والے ملازمین کو تنخواہ ادا نہیں کی جائے گی۔ جو ملازمین نے  ویکسین کی کم از کم ایک ڈوز  نہیں لی ہے، انہیں ان کی تنخواہیں ادا نہیں کی جائیں گی۔

 

بینک انتظامیہ نے کہا کہ یہ فیصلہ 4 دسمبر سے نافذ العمل ہو گیا ہے اور ملازمین کو وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے اس پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔

TSCAB کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر نیتی مرلی دھر نے بینک کے عملے کو ہدایت دی  کہ وہ فوری طور پر حکام کو ویکسینیشن کی کاپی جمع کرائیں، ایسا نہ کرنے کی صورت میں وہ تنخواہ حاصل نہیں کریں گے۔

 

یہ اصول بینک کی تمام شاخوں پر لاگو ہوگا۔ اگر کوئی  ویکسین نہیں لی ہے تو ایسے ملازمین کو ٹیکے نہ لگوانے کی وجوہات پیش کرنی ہوگی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button